وارک شائر کاونٹی کرکٹ کلب نے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا ۔
سرفراز احمد موسیٰ

کلب ٹیم لاہور میں ایچی سن ،جم خانہ اور علیم ڈار اکیڈمی ٹیموں کے ساتھ میچ کھیلے گی ۔
برمنگھم میں کلب کے سی او اور دیگر منتظمین کی وائس قونصل جنرل پاکستان بختاور میر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اعلان
برمنگھم (Sarfraz Ahmed)معروف برطانوی کاونٹی کرکٹ کلب وارک شائر نے تاریخ میں پہلی بار اپنی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا
ایڈیٹر انچیف بناہ نیوز ڈیجیٹل نیٹ ورک سرفراز احمد موسی کی رپورٹ کے مطابق ایجباسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں وارک شائر کاونٹی کرکٹ کلب کے چیف ایگزیکٹو اور دیگر منتظمین نے وائس قونسل جنرل پاکستان محترمہ بختاور میر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کلب کے دورہ پاکستان سے دونوں اطراف کے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کے مواقع اور کرکٹ شائقین کو بہترین مقابلے دیکھنے کی تفریح میسر آئے گی۔
سرفراز احمد موسی جو پریس کانفرنس کی کوریج کے لیے موجود تھے ان کے مطابق وارک شائر کاونٹی کرکٹ کلب کی ٹیم لاہور میں جم خانہ ، ایچی سن اور علیم ڈار اکیڈمی کی ٹیموں کے ساتھ میچ کھیلنے کے علاوہ لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کے ساتھ ساتھ پاکستان کے روائتی کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوں گے ۔ کاونٹی ٹیم کے دورہ پاکستان سے عالمی سطح پر پاکستان کے سافٹ ایمیج کو پروان چڑھانے اور پاکستان بارے چند مخصوص عالمی حلقوں کے خود ساختہ سیکیورٹی خدشات کو دور کرنے میں مدد ملے گی ۔
اس موقع پر منتظمین نے سرفراز احمد موسی سے بناہ نیوز کے لیے خصوصی گفتگو کی اور اہم سوالات کے جواب دیے ۔