میرپور: جبری گمشدگیوں کے خلاف اختجاجی مظاہرہ

میرپور (بناہ ویلی نیوز) میں جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا۔ گزشتہ دنوں نامعلوم افراد نے شہری محسن کو اغوا کر لیا، جس کے بعد تاحال اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
محسن کے ورثا نے عوامی ایکشن کمیٹی میرپور کے ہمراہ ایس ایس پی آفس کے باہر احتجاج کیا اور پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر 24 گھنٹوں کے اندر محسن کو بازیاب نہ کرایا گیا تو کل دوپہر 2 بجے چوک شہیداں میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
عوامی ایکشن کمیٹی میرپور نے جبری گمشدگیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، اور ایسے واقعات برداشت نہیں کیے جائیں گے۔