حضرت بابا پیرے شاہ غازی کا سالانہ عرس 12 اور 13 فروری کو منعقد ہو گا

میرپور(پی آئی ڈی)8فروری 2025
برصغیر کے عظیم روحانی پیشواء حضرت باباپیرا شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکارؒ کا سالانہ عرس 12 اور13 فروری کو کھڑی شریف ضلع میرپور میں منعقد ہو رہا ہے۔پروگرام کے مطابق 12فروری بعد از نماز مغرب دربار عالیہ حضرت بابا پیرا شاہ غازی المعروف دمڑی والی سرکار کے مزار کو غسل دیا جائے گا جبکہ عرس کی اختتامی دعائیہ تقریب 13فروری کو دربار عالیہ کھڑی شریف پر منعقدہوگی۔عرس کی تقریبات میں پاکستان اور آزادکشمیر سے زائرین سمیت نعت خواں، علماء کرام اور مشائخ عظائم خطاب کریں گے۔عرس کے جملہ انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اس حوالے سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کیے گے ہیں۔